گلگت ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گلگت میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کی سختی کے ساتھ ہدایات جاری ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت ا

urdu news, Keeping in view the situation in Gilgit country,

گلگت ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گلگت میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کی سختی کے ساتھ ہدایات جاری ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت ا
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گلگت میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کی سختی کے ساتھ ہدایات جاری کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آنے جانے والی گاڑیوں اور آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں اور ضلع بھر میں گشت کے نظام کو دن رات بڑھائیں۔ 21رمضان المبارک یوم علی ؑ کی مناسبت سے مجالس اور جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں جلوس کی روٹس میں داخلی و خارجی راستوں پر سیکیوررٹی کو سخت سے سخت بنائیں، 23 رمضان المبارک شب قدر کے روز ضلع بھر کے جن مساجد میں شب داری ہوتی ہے اُن مساجد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رکھیں ،25رمضان المبارک جمعتہ الوداع کے موقع میں اور 27رمضان المبارک شب قد ر کے روز سیکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سب ڈویژ نوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مجسٹریٹس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں

شگر ڈپٹی کمشنرکا مجالس اور جلوس برآمد ہونے والے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں اور جلوس عزاء کے روٹس کا دورہ۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

urdu news, Keeping in view the situation in Gilgit country,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں