شگر وسائل اور سٹاف سے محروم انٹرکالج شگر پر زیادتیاں جاری۔ کالج کا واحد اکاؤنٹنٹ کو بھی سکردو تبادلہ، پوچھنے والا کوئی نہیں

شگر وسائل اور سٹاف سے محروم انٹرکالج شگر پر زیادتیاں جاری۔ کالج کا واحد اکاؤنٹنٹ کو بھی سکردو تبادلہ، پوچھنے والا کوئی نہیں
کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز
شگروسائل اور سٹاف کے محروم انٹرکالج شگر پر زیادتیاں جاری۔ کالج کا واحد اکاؤنٹنٹ کو بھی سکردو تبادلہ کردیا۔ اور کالج اکاؤنٹنٹ سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق شگر کالج کی اکاؤنٹنٹ کی خالی آسامی پر دو ماہ قبل پروموشن لیکر تعینات ہونے والے اکاؤنٹنٹ ناصر کو سیاسی مداخلت کے ذریعے واپس اسکردو کالج میں پوسٹنگ کر دی گئی جبکہ موصوف تنخواہ شگر کالج سے وصول کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اسکردو کالج میں اسطرح دو دو اکاؤنٹنٹ ہونگے جبکہ شگر کالج میں اکاؤنٹ کا کوئی بندہ بھی نہیں ہوگا۔ یہ ظلم اور انتظامی بد دیانتی اور اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کی پالیسی نہیں تو اور کیا ہے۔ شگر کے مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے ڈائریکٹریٹ کالجز اور وزارت تعلیم کی شگر کیساتھ دشمنی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور اکاؤنٹنٹ کا تبادلہ روکنے کا مطالبہ کیا یے۔ ورنہ شگر کی عوام زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے اور احتجاج پر مجبور ہونگے۔
urdu news, injustice being continue at intercollegiate shigar’s deprived of shigar resources and staff

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں