شگر چھورکاہ میں دس روزہ خزان فیسٹول سیزن 2آل شگر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح،

شگر چھورکاہ میں دس روزہ خزان فیسٹول سیزن 2آل شگر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح،
شگر(رپور ٹ ، عابد شگری ) شگر چھورکاہ میں دس روزہ خزان فیسٹول سیزن 2آل شگر كركٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح، اسسٹنٹ کمشنمر حمزہ مراد نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ اس ٹورنامنٹ میں شگر بھر کے 32 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ جوکہ دس دن جاری رہے گا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے کہا کہ صحت معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کا صحت مندانہ سرگرمیاں لازمی ہے۔ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں صحت کے مراکز ویران ہو جاتی ہے۔ لہذا نوجوانوں کو صحت مندانہ گلسرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان اللہ ممبرامن کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر شگر اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
Urdu news, Inauguration of 10-day Khazan Festival Season 2 All Shigar Cricket Tournament in Shigar Churkah.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں