ملکی مفاد کے خاطر آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔ عمران خان
ملکی مفاد کے خاطر آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔ عمران خان
Urdu News, imran khan says i am ready to talk with army chief
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔ میں ملکی مفاد کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ اگر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تو میں کیا کروں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ پر کرپشن کا کیس کر دیا ہے ۔ میں چلینچ کرتا ہوں۔ مجھ پر اور میرے اہلیہ پر کرپشن ثابت کریں ۔ لیکن یہ کر نہیں پائیں گے ۔ اور نہ ہی ایسی چیزیں کی ہیں ہم نے۔
ہماری اسٹبلشمنٹ کو سیاست کی سمجھ نہیں ہیں ۔ انہوں نے پرویز الہٰی ہمیں چھوڑ دیں۔ اب ہم نے پرویز الہٰی کے ساتھ وفاداری کا صلہ دینا ہے۔ میں کھبی کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہو جائے تو ملک کا پیسہ بچ جائے گا۔ ہم پی ڈی ایم اور ان کے امپائرز کے باوجود الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتے گا۔ اوور سیزیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ۔ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا ۔ وہ وقت آنے پر فیصلہ کریں گے ۔
عمران خان نے کہا مریم نواز پی ٹی آئی کی بہترین کھلاڑی ہے۔ وہ ہمیں فاہدہ کراتی ہے ۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے اطلاع تھا اس لیے میں جہاز سے اسلام آباد نہیں گیا۔ کیونکہ انہوں نے مجھے ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے بلوچستان منتقل کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا ۔ جنہوں نے میری اور ملک کی حفاظت کرنی ہے انہیں سے مجھے خطرہ ہے۔ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتے ، جیل جانے سے ووٹ بینک بڑھ جاتی ہے ۔