شگر علماء کرام معاشرے کے اہم ستون ہے جس کا ادراک خود علماء کرام اور عوام دونوں کو ہونا چاہئے، آج کل بیرونی تہذیب وتمدن کا غلبہ ہم پر وارد ہونے کا امکان زیادہ ہے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی

urdu news, important pillars of the society, which both the scholars and the public should understand.

شگر علماء کرام معاشرے کے اہم ستون ہے جس کا ادراک خود علماء کرام اور عوام دونوں کو ہونا چاہئے، آج کل بیرونی تہذیب وتمدن کا غلبہ ہم پر وارد ہونے کا امکان زیادہ ہے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرے کے اہم ستون ہے جس کا ادراک خود علماء کرام اور عوام دونوں کو ہونا چاہئے آج کل بیرونی تہذیب وتمدن کا غلبہ ہم پر وارد ہونے کا امکان زیادہ ہے اگر ہم اپنی زمین کی حفاظت کو یقینی نہ بنائے تو غیر آکر ہماری زمین پر قابض ہو کر ہمارے تہذیب وتمدن منہدم کرسکتے ہے لہذا علماء کرام کی زمہ داری یہ ہے معاشرے میں شعور آگاہی دیں جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ زمین فروشی روکنا علاقے کے حقوق کے حصول وحقوق کے تحفظ عوامی منتخب نمائندے کا کام ہے مگر عوامی عدم شعور کی وجہ سے منتخب نمائندے ہماری قسمت کے ساتھ کھیل رہے ہے جن پر آپ جان فدا کرنے کا شعار بلند کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہے وہ ہمارے حقوق کی پامالی اور حق تلفی پر یہ جان فدا کاری کا نعرے لگانے والے لوگ اپنے منتخب نمائندے سے علاقے کے حقوق زمین کے تحفظ کے لیے کوئی کردار ادا نہ کرنے پر کوئی گلہ شکوہ کرنے کو اپنے سیاسی آقاؤں کے خلاف جسارت تصور کرتے ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ علاقے میں منشیات شراب کباب کے محافل فروغ پانے کے مصدقہ اطلاعات ہے مگر اس غیر شرعی غیر قانونی قبیح فعل کے سد باب کے لیے منتخب نمائندے سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہے علاقے میں یہ غیر شرعی عمل جو ایک مصلح معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے اس کو آزادانہ نقل وحرکت آکل وشرب ہونا اس پر ایکشن نہ ہونے کی صورت میں اس جرم میں منتخب نمائندے سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افراد دونوں برابر کے مجرم ہے علاقے شگر کے اہم گیسٹ ہاؤس کے اندر ممنوعہ مشروبات لانے والے پینے والے افراد کے اوپر قانون کا ہاتھ ہلکا ہونا ایک سوالیہ نشان ہے ؟؟ لگتا ہے یہ عمارت صرف وہی منکرات کے لیے ایک پناہ گاہ ہے شراب لانے والے پینے والے اور انکے سہولت کاروں کو چھوڑ کر بے گناہ جوانوں کو حراست میں رکھنا ایک سنگین جرم ہے اس طرح کا مجرمانہ عمل عوامی جوش جذبہ کو اشتعال میں لاسکتے ہے ماضی کا ایک تلخ تجربات ہمارے اذہان میں اب بھی محو گردش ہے
سابقہ ادوار میں شگر کا داخلی دروازے گیٹ وئے پر مامور محافظوں کو ایک وفاقی ایک بدمعاش وزیر کے غیر اخلاقی سرگرمی کو سرعام کرنے انجام دینے کا موقع نہ ملنے پر اس بدمعاش وفاقی وزیر نے آگے سے حکم نامہ جاری کروا کر شگر کے داخلی دروازے پر تعنیت چیک پوسٹ سے محافظوں کو ہٹاکر اسی سابقہ سال میں علاقے کو منشیات کا مرکز بنانے کی مذموم کوشش کی مگر ہمارے سیاسی قائدین اس وقت بھی خواب غفلت میں سوتے رہے اور پانی سر سے گزار نے کے بعد معاشرے کے تمام سماجی واخلاقی خرابیوں کو سازشی عناصر کی جانب سے تمام کوتاہیوں کا ملبہ علماء کرام کے کندھے تھوپنے کی کوشش کرتے ہے لہذا عوام اور اعلی حکام سے اس حوالے سے متوجہ رہنے کی اپیل کرتا ہوں

شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،عمران خان کٹھ پتلی حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں گے ، سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ

شگر نو مئی وطن عزیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی مناسبت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، شہید زاکر میموریل ٹرسٹ


بلتستان میں یاک فائبر کی آباد کاری اور طبیعی کیمیکل خصوصیات کا اندازہ: ایک تحقیقاتی تھیسیس ڈیفنس

urdu news, important pillars of the society, which both the scholars and the public should understand.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں