urdu news, Hajj operation start by PIA flight from Islamabad 0

حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
رپورٹ. 5 سی این نیوز
حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ، اسلام آباد سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713، صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی۔ اسلام آباد میں عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔
کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوگئی۔
لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔ پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں حج پروازیں جدہ جائیں گی۔
urdu news, Hajj operation start by PIA flight from Islamabad

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سجل ملک کے بعد ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی لیک ہونے والی نجی ویڈیو وائرل

اسلام آباد میں شگر کے نوجوانوں کی اقبال شگری کے ہمراہ صدر مسلم لیگ (ن) شگر، طاہر شگری سے ملاقات؛ دانش اسکول، مائننگ اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو۔

گلگت شہر کا سیوریج سسٹم بہتر بنانے کی جانب اہم قدم، گلگت سٹی کے سینیٹری سیوریج سسٹم سے متعلق اہم اجلاس، ڈی جی جی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ٹائم لائن، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی،جی ڈی اے

50% LikesVS
50% Dislikes

حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں