شگر یوم ولادت باسعادت قائم آل محمد حضرت امام مہدی علیہ السلام و نائب امام اصل مرشد کامل مجتہد اعظم حضرت شاہ سید محمد نور بخش رح کے سلسلے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوا

شگر یوم ولادت باسعادت قائم آل محمد حضرت امام مہدی علیہ السلام و نائب امام اصل مرشد کامل مجتہد اعظم حضرت شاہ سید محمد نور بخش رح کے سلسلے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوا
رپورٹ زمان اخوندزادہ 5 سی این نیوز
شگر انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ گلاب پور کے زیر اہتمام یوم ولادت باسعادت قائم آل محمد حضرت امام مہدی علیہ السلام و نائب امام اصل مرشد کامل مجتہد اعظم حضرت شاہ سید محمد نور بخش رح کے سلسلے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوا
انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ گلاب پور کے زیر اہتمام یوم ولادت باسعادت قائم آل محمد حضرت امام مہدی علیہ السلام و نائب امام اصل مرشد کامل مجتہد اعظم حضرت شاہ سید محمد نور بخش رح کے سلسلے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوا۔جس میں شگر بھر سے عاشقان اہلبیت ع نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کا شرف یا سر حیات کو حاصل ہوا سیکرٹری کا فرائض محمد حسین عاصی اور سعداتین کوپیک نے انجام دی۔ انور انو نے نعت رسول ص مقبول پیش کی اسی طرح غلام رسول مہر،ابوزر،زبیر احمد،گلزاراحمد،عرفان وزیر پوری نے مولاامام مہدی علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی۔اور شاہ سید محمد نوربخش رح کے شان میں منقبت پیش کی۔ تقریب سے مولانا حسین رحمانی تھلوی ،نوربخشیه یوتھ موومنٹ NYM یونٹ شگر کے صدر زمان آخونذادہ نوربخش، مولانا اسحاق واعظی ،مولانا مشرف حسین سبطین، مولانا شیخ فدا علی ، مولانا غلام رسول امامی ، نے خطاب کیا ۔تقریب کی صدارت آغا خلیل الله عرفانی میر واعظ خانقاہ معلیٰ صوفیه امامیه نوربخشیه نے کی۔مہمان خصوصی شیخ احمد حسین صابری تھے۔علماء کرام نے اصلاح معاشرہ سمیت دیگر موضوعات پر خوب روشنی ڈالی۔ آخر میں درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
urdu news. grand gathering was held in connection

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں