شگر , حسنین اباد غضواپا شگر میں یوم الحسین کا ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوا جس میں بلتستان بھر سے معروف علماے کرام نے شرکت کیں
شگر , حسنین اباد غضواپا شگر میں یوم الحسین کا ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوا جس میں بلتستان بھر سے معروف علماے کرام نے شرکت کیں
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر , حسنین اباد غضواپا شگر میں یوم الحسین کا ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوا جس میں بلتستان بھر سے معروف علماے کرام اور منقبت خوانوں نے شرکت کی محفل یوم الحسین میں پنجاب سے اے ہوے مہمان عالم دین خطیب اہلسنت علامہ حیدر علوی ۔انجمن۔امامیہ بلتستان۔کے صدر اغا باقر حسین الحسینی شیخ سرور میر اور شیخ ذوالفقار علی نے خصوصی شرکت کیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مہمان عالم دین
خطیب اہلسنت علامہ حیدر علوی نے کہا کہ ایمان بازار مصطفی سے ملتا ہے ۔ پلید ہمیشہ ال محمد سے دور ہے ۔ باطل کبھی سکون سے نہیں رہ سکتا ۔ اسلام۔زندگیا ں بانٹنے ایا ہے چیھنے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔ مباہلہ میں جن ہستیوں کا انتخاب کیا گیا اسے مصطفی نے نہیں بلکہ اللہ نے خود رسول کے ذریعے سے انتخاب فرمایا . اور خاندان محمد نے اسلام کا مقدمہ جیت گیے اور محمد و ال محمد کے مقابلے میں۔انے والے ناکام۔ہوے ۔ ال محمد سے مودت ایمان کی تکمیل کا نام ہے ان سے قریب ہونا رب کے قریب ہونا ہے ۔ بور رب العزت نے مودت ال محمد ہم پر فرض کردی گئی ہے ا قران نے ال محمد کے لیے محبت کا نہیں بلکہ مودت کا تقاضا کیا ہے ۔ مودت کی مثال مچھلی اور پانی کی سی ہے جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ اسی طرح مومن ال محمد کےبغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔
امام۔زمان۔کا ظہور ہوگا اس وقت چھپےہوے یذید ظاہر ہوں گے اور امام انتقام حسین لے گا ۔ ہم کل بھی حسینی تھے اج بھی حسینی ہے اور قیامت تک حسینی رہیں ۔ سنیت ال محمد سے عشق کا نام ہے ۔ کربلا کی وجہ سےیذید تھے بن گیا اور حسین موجود ہے ۔ فکر ال محمد سےجڑے رہیں دنیا اخرت دونوں میں کامیابی ہے ال محمد کے مقابلےمیں جو بھی اے گا ناکام اور نامراد واپس ہوجاتا ہے۔ یزید کی حامیوں کا ابو حنیفہ سے دور کا واستہ نہیں ۔اگر کامیابی چاہتے ہو تو ال محمد سےجڑ جائیں . یوم الحسین کی محفل سے خطاب کرتے ہوے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر اغا باقر حسین الحسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الگ اور خودمختار صوبہ ہے مکر کشمیر کے ساتھ ملا کر ہمیں لٹکایاہوا ہے ۔ جی بی کے عوام کے متنازعہ اور کے ٹو سمیت اہم مقامات پاکستان کا ہے یہ پاکستان کی سیاسی فکر ہے ۔ انہیں سیاحت اور معدانیات تو پسند ہے مگر یہاں کے عوام جو تن من دھن ملک پر نچاور کرنے پر ہمہ وقت تیار ہیں ۔پسند نہیں ہے اس لئے کشمیر کاز کا بہانہ بنا کر ہماری تقدیر کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے ۔ معلوم نہیں کہ ریاستی ادارے ہمیں پاکستانی تسلیم کرنے کو تیار کیوں نہیں
ہم پاکستانی پہلے بھی تھے اور اب بھی پاکستانی ہے ۔اور اییندہ بھی پاکستانی رہیں گے اکر ہمیں جبرا پاکستان سے جدا گیا گیا تو ہم اییندہ کسی ملک کے ساتھ الحاق کرکے دوبارہ غلطی کا مرتکب نہیں ہوں گے ۔ ریاستی ادارے گلگت بلتستان سے خوفزدہ ہے کیونکہ یہاں علی کے ماننے والے اباد ہیں بس اسی لیے وہ کسی صورت ہمیں پاکستانی کہلانے کو تیار نہیں ہوں گے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے معروف عالم دین۔شیخ ذوالفقار علی نے کہا کہ
حسین لازوال ہستی کا نام ہے ۔ اگر حکومت ائی ایم ایف پر اکتفا نہ کرے تو مالا مال ملک بن جاے گا ۔ ائی ایم۔ایف بے حیائی پھیلانے کے لیے قرضہ دیا جاتا ہے جب تک حسین کی سیرت و کردار کو نہ اپنائیں۔دو دو کے بجاے دس دس عاشورہ منائیں کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ ہمیں حسین کی سیرت کو اپنانا ہوگا ۔ ہمیں۔اسلام۔امریکائی اور اسلام نام محمدی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام امریکائی سے الگ ہوکر اسلام محمدی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ امام زمانہ کے شان میں گستاخی کی نہیں بلکہ کرائی گئی ہے ۔ امام۔زمانہ کی توہین ہوئی تو کسی بھی سیاسی رہنما کو
مذمتی بیان دینے کی زحمت گوارا نہیں ہوئی ۔ کیونکہ انہیں عہدے عزیز ہے ۔ علما کے معاملہ فہمی نے حکومت اس گستاخ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوے ۔اور خطہ بد امنی سے بچ گیا
Urdu news, grand celebration of Yum-e-Hussain