گلگت جشن آزادی گلگت بلتستان انٹرڈسٹرکٹ پولو ٹورنا منٹ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

گلگت جشن آزادی گلگت بلتستان انٹرڈسٹرکٹ پولو ٹورنا منٹ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس
گلگت۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹرکٹ گلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس جشن آزادی گلگت بلتستان انٹرڈسٹرکٹ پولو ٹورنا منٹ کے انتظامات کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس، اے ڈی سیاحت گلگت، ڈی ایس او گلگت اور دیگرآ فیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں منعقد کرایا جائیگا۔ اور تمام تر انتظامات بر وقت مکمل کئے جائینگے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنا منٹ 2023 کے تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ پولو میچ کرائیں گے جس میں 16سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گے اور گراونڈ کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت کو اے ڈی سیاحت اور ڈی ایس او گلگت نے بھی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ جشن آزادی گلگت بلتستان پو لو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور تمام تر انتظامات کو بر وقت مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر جشن آزادی گلگت کی مناسبت سے فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے جشن آزادی گلگت بلتستان کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سر براہان کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کے سپورٹس کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات بر وقت مکمل کریں گے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی نگرانی میں کمیٹی بھی تشکیل دی اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو چیئرمین مقرر کر دیا۔ کمیٹی کے ممبران اے ڈی سیاحت، اے ڈی سپورٹس، ڈی ایس او ڈی سی آفس گلگت، پی ایس او ڈی سی آفس گلگت اور پی آر او ڈی سی آفس گلگت ہو نگے۔
Urdu news, Gilgit Independence Day Gilgit-Baltistan Inter-District Polo Tournament

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں