گلگت ۔ ڈپٹی کنٹری نمائندہ یو این ویمن نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی گلگت کا دورہ کیا

گلگت ۔ ڈپٹی کنٹری نمائندہ یو این ویمن نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی گلگت کا دورہ کیا
urdu news
رپورٹ، 5 سی این نیوز ویب
گلگت ۔ ڈپٹی کنٹری نمائندہ یو این ویمن نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی گلگت کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان خواتین آفیسرز سے بھی ملاقات کی جو یو این ویمن کے زیر اہتمام سنٹر میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی شرکت یقینی بنانے پر زور دیا اور خواتین کو با اختیار بنانے خصوصاً خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور فیصلہ سازی کے تمام اداروں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سے قبل سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی پہنچنے پر ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزیراعلی سیکریٹریٹ ذاکر حسین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سونی جواری سنٹر برائے پبلک پالیسی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
urdu news, Gilgit Deputy Country Representative UN Women visited Soni Juwari Center for Public Policy Gilgit

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں