گلگت بلتستان ، قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگیاں حاصل کرنے اور جمع کرنے کا عمل شروع

گلگت بلتستان قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگیاں حاصل کرنے اور جمع کرنے کا عمل شروع
urdu news, Gilgit-Baltistan, the process of receiving and collecting nomination papers for Leader of the House has started
رپورٹ. گلزار شگری
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان نے کاغذات جمع کرادیئے .پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے جاوید منوا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے. کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے بھی قائد ایوان کیلئے نومینییش پیپرز حاصل کر لیے.گلگت:پی ٹی آئی منحرف گروپ کے راجہ اعظم خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے .سابق سینئر وزیر راجہ زکریا نے بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے. اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی ایوب وزیری نے بھی وزارت اعلی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے.
کاغذات نامزدگی آج دو بجے تک جمع کراۓ جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سہ پہر چار بجےتک مکمل ہو گی۔ urdu news, Gilgit-Baltistan, the process of receiving and collecting nomination papers for Leader of the House has started

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں