گلگت بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

گلگت بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
Urdu news, Gilgit-Baltistan Digital Media Association was established
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت بلتستان میں سینئر صحافی مسعود احمد صدر ،وجی حیدر سینئر نائب صدر, شاہد حسین حیدری جنرل سیکرٹری ، ،عمران شیر خان نائب صدر ، عرفان خان سیکرٹری انفارمیشن اور سید تنویر حسین سیکرٹری فنانس منتخب ۔ اس حوالےسے گلگت پریس کلب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پریس کلب خورشید احمد وکابینہ اور ڈیجٹل انفلیوینسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورسب کی متفقہ رائے سے کابینہ تشکیل دے دی گئی ۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن گلگت بلتستان مسعود احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہوچکی ہے تاہم اس حوالے سے پالیسی نہ ہونے کے باعث ڈیجٹل میڈیا ایک چیلنج بن چکا ہے ۔یہ ایسوسی ایشن مثبت رپورٹنگ ، علاقائی ہم آہنگی کے فروغ ،سیاحت کی ترویج ،علاقائی مسائل اور وسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ موقع پر اس بات کا فیصلہ بھی کیاگیا کہ مخلتف اضلاع سے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو نمائندگی دی جائے گی جس کےلئے فورم کے دروازے کھلے ہیں.
Urdu news, Gilgit-Baltistan Digital Media Association was established

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں