گلگت۔محرم الحرام کے سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس چیف سیکرٹری کے زیر صدارت منعقد ہوا

‏گلگت۔محرم الحرام کے سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس چیف سیکرٹری کے زیر صدارت منعقد ہوا
Urdu news, Gilgit. An important meeting regarding the security of Muharram Haram was held under the chairmanship of the Chief Secretary
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے آن لائن ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان سبطین احمد نے محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی گلگت فرمان علی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سلطان فیصل اور ڈی جی جی بی ڈی ایم کمال الدین قمر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان سبطین احمد اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے سیلاب ، بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر ہدایت دی کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے کاموں کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔ جی بی ڈی ایم اے ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی، کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کیلئے دستیاب وسائل بروئےکار لائیں اور متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لئے ممکن اقدامات کریں۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نیہں کی جائیگی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی Urdu news, Gilgit. An important meeting regarding the security of Muharram Haram was held under the chairmanship of the Chief Secretary اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے۔ متاثرین کی فوری بحالی کیلئے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور آگلے 12 گھنٹوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ایمرجنسی کے تحت بحالی کے کاموں کی سمری متعلقہ
فورم میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے جی بی ڈی ایم اے کی طرف سے اب تک کے اقدامات کی تعریف کی اور ان کے کاوشوں کو سراہا اور ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سامان کے ذریعے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔Urdu news, Gilgit. An important meeting regarding the security of Muharram Haram was held under the chairmanship of the Chief Secretary
##

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں