شگر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر محمد یعقوب کا شگر سے تبادلے پر ان کی اعزاز میں الوداعی تقریب

شگر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر محمد یعقوب کا شگر سے تبادلے پر ان کی اعزاز میں الوداعی تقریب
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر محمد یعقوب کا شگر سے تبادلے پر ان کی اعزاز میں الوداعی تقریب، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد سمیت ضلعی انتظامیہ کے سٹاف کی شرکت ، محمد یعقوب ڈپٹی کمشنر شگر اور اسسٹنٹ کمشنر نے روایتی ٹوپی اور شال پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا تھا کہ محمد یعقوب نے شگر میں میونسپل کمیٹی کا فعال ادارہ بنانے میں جس طرح خدمات انجام دئے جس کا انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اور انہوں نے دن رات اس ادارے کی بہتری کیلئے ایک کئے۔ نامساعد حالات ، محدود وسائل کے باوجود میونسپل کمیٹی شگر کا گلگت بلتستان کا نمبر ایک ادارہ بنایا اور شگر کا نام سر فخر سے بلند کیا۔ تاہم تبادلہ ملازمت کا حصہ یے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ شگر میں میونسپل کے چیف آفیسر رہنے پر مجھے فخر حاصل ہے اور اس ادارے کو گلگت بلتستان میں اولین درجہ حاصل ہوا۔ اور ہم نے سب سے زیادہ روینیو حاصل کیا اور اپنے ٹارگٹ سے بڑھ کر محصولات حاصل کی۔
urdu news, Farewell ceremony in honor of Shigar Chief Officer

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں