شگر ایلیمنٹری بورڈ گلگت بلتستان کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

شگر ایلیمنٹری بورڈ گلگت بلتستان کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ایلیمنٹری بورڈ گلگت بلتستان کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ۔ پانچویں جماعت کے نتائج نے متعدد سوالات کھڑے کردئیے ۔ تحقیقات کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے ایلیمنٹری بورڈ بلتستان کا نام بدل کر گلگت بلتستان رکھ تو دیا مگر پیپر چیکنگ کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں اپنایا گیا جس کے باعث رزلٹ میں بے ضابطگیاں سامنے اگئیں بتایا جاتا ہے کہ کلاس ہشتم کے پیپر کی چیکنگ کے لئے سرکاری اساتذہ کی خدمات لی گئیں جبکہ جماعت پنجم کے پیپر کی چیکنگ کے لیے کمیونیٹی اساتذہ کی خدمات لی گئی تاکہ کم اجرت کر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو فائیدہ ہو تاہم تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے کمیونیٹی اساتذہ تو فائیدے میں رہے مگر طلبہ کو نقصان اٹھانا پڑا اور دو دو مضامین میں فیل قرار پائے بتایا جاتا ہے کہ جماعت پنجم کے فیل قرار گئے طلبہ تمام کے تمام سوشل سٹیڈیز اور جنرل سائنس میں ناکام قرار دئیے گئے ہیں جس کے باعث امتحانی نظام پر سوالات اٹھاے جارہے ہیں تحقیقات کے مطابق کمیونیٹی اساتذہ میں سے اکثر رزلٹ کے قوانین سے نابلد تھے جس کے باعث اکثر طلبہ ایک سے دو نمبر سے فیل قرار پائے ہیں حالانکہ تین نمبر تک گریس مارکس دینے کا مجاز ہیں ۔تاہم مارکینگ کرنے والے اساتذہ قانون سے نا بلد ہونے کی وجہ سے اکثر طلبہ فیل قرار پاے اس طرح ماضی میں 100 فیصد نتیجہ دینے والے متعدد سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد ہوا ہے۔ دوسری طرف امتحان میں شامل ہونے والے بعض بچوں کو غیر حاضر دیکھایا گیا ہے۔ اور ریچیکنگ کے نام پر فی مضمون 200 روپے مقرر کر کے مہنگائی کے اس دور والدین کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ماہرین تعلیم کےمطابق ایلمنیٹری بورڈ کو ائیندہ امتحانات سے قبل مکمل طور انتظامات کرنا ہوگا ۔تاکہ کوئی بھی امتحانی نظام پر کوئی انگھلی نہ اٹھا سکیں ۔ اور طلبہ کے ذیادتی نہ ہو۔
urdu news, Elementary Board Gilgit-Baltistan results

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں