محکمہ تعلیم شگر نے غریبوں اور حقداروں سے حق چھیننے کا اپنا سابقہ ریکارڈ آج بھی قائم رکھا ہوا ہے ۔ یوتھ اف گلاب پور شگر

محکمہ تعلیم شگر نے غریبوں اور حقداروں سے حق چھیننے کا اپنا سابقہ ریکارڈ آج بھی قائم رکھا ہوا ہے ۔ یوتھ اف گلاب پور شگر
5 سی این نیوز ویب شگر
شگر کیاہونگ یوتھ گلاب پور شگر کے رہنماوں ممتاز شگری اور دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم شگر نے غریبوں اور حقداروں سے حق چھیننے کا اپنا سابقہ ریکارڈ آج بھی قائم رکھا ہوا ہے ۔ سکول کیلئے قیمتی زمین فراہم کرنے والے شخص کو نوکری کی ڈور سے ہی باہر کردیا۔ ان کا کہنا تھا جس وقت گرلز ہائی سکول گلاب پور کی تعمیر کے لیے زمین دینے کے لیے کوئی تیار نہیں تھا۔اس وقت جعفر ولد اسماعیل نے زمین کم ہونے کے باوجود انتہائی اہمیت کے حامل زمین جوکہ گرلز مڈل سکول گلاب کے ساتھ تھا تعمیر کے لیے دیا۔ اس کے پر خلوص قربانی کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ہر ایک عملہ و گلاب پور کے تمام سرکردگان و ہیڈ ماسٹر صاحبان نے جعفر کو اہلیت کے مطابق اسی سکول میں تقرر کرنے کا وعدہ کیا ۔۔اور جب بھی پوسٹ آئے گا گلاب پور سے کوئی بھی بندہ درخواست نہیں دے گا۔وعدے کے مطابق گلاب پور سے بہت کم لوگوں نے درخواست دیا زیادہ تر اس کے حق میں دستبردار رہا ہے ۔۔ان تمام وعدہ وعید کے باوجود محکمہ تعلیم شگر نے سوئپر اور گریڈ ون کے پوسٹ کے لیے بھی جعفر کو شارٹ لسٹ کرنے سے انکار کیا ہے۔۔اگر محکمہ تعلیم شگر نے اپنا ظالمانہ رویہ ترک نہیں کیا تم ہم نہ صرف سکول کو تالہ لگائیں گے بلکہ بہت بڑے جلوس لیکر محکمہ تعلیم شگر کے دفتر کا گراو کرنے پہ مجبور ہونگے ۔۔لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم شگر اپنے عملے کے ظالمانہ فیصلے اور روئے کا فوری نوٹس لے اور جعفر کے ساتھ ہونے والے زیادتی کا فوری ازالہ کرے ۔
urdu news, education department has maintained its previous record of disenfranchising

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں