ڈپٹی کمشنر استور زید سے عمائدین گوری کورٹ نے ملاقات

ڈپٹی کمشنر استور زید سے عمائدین گوری کورٹ نے ملاقات
5 سی این استور
ڈپٹی کمشنر استور زید سے عمائدین گوری کورٹ نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق بھی موجود تھے. اس موقع پر عمائدین گوری کوٹ نے ڈپٹی کمشنر استور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا. اس موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جاۓ اور جتنا ممکن ہو مسائل کم کریں تاکہ عوام کو آسانیاں پیدا ہو. انہوں نے کہا کہ گندم کی ترسیل , پانی کی فراہمی سمیت دیگر امور پر فوری کام کیا جاۓ گا اور کوشش ہوگی کہ ان تمام مسائل کو فوری حل کریں. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے شب روز کھڑی ہے اس حوالے سے آپ لوگ انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون بھی جاری رکھیں تو مل جل کر مسائل کا حل تلاش کرکے احسن اندازمیں معاملات کو آگے بڑھائیں گے. اس موقع پر عمائدین گوری کوٹ نے ڈپٹی کمشنر استور کی خدمات کی تعریف کی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی.
Urdu news, Deputy Commissioner Astor Zaid met to civil society members

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں