اسکردو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے عید گاہ سندوس تا یادگار شہدا سکردو تک ریلی کا انعقاد
اسکردو آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے عید گاہ سندوس تا یادگار شہدا سکردو تک ریلی کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے عید گاہ سندوس تا یادگار شہدا سکردو تک ریلی کا انعقاد کیا جس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر عاشق حسین کا خطاب کیا.
“ہمارے القدس منانے کا مقصد فلسطین کی آزادی ہے، ہمارا فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کا مقصد صہیونی حکومت اسرائیل کا خاتمہ کرنا ہے۔
آج فلسطینی سر زمین مظلومیت کی انتہا کو پہنچی ہے۔ آج فلسطین نے دوست اور دشمن کا چہرہ واضع کیا ہے۔
ہم سلام پیش کرتے ہیں ان مجاہدین کو جو میدان عمل میں حاضر ہیں اور لعنت بیجتے ہیں ان دعوے داروں (عالمی عدالتوں ، مسلم حکمرانوں) کو جو استعمار کے ڈر سے اپنے ضمیر کا سودہ کر کے خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں۔
آخر میں ہم حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ آپ اپنے موقف کو برملا پیش کریں، آپ ایٹمی طاقت رکھتے ہیں، آپ اسرائیل اور عالمی قاتلوں کا مقابلہ کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اسرائیل مخالف واضع نظرئے کے باوجود آج پاکستانی حکمرانوں کی بزدلانہ خاموشی سوالیہ نشان ہونے کے ساتھ ساتھ بزدلی کی بڑی مثالی ہے۔
urdu news, Demonstrations in support of Palestine and opposition to Israel