شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام

Urdu news, PPP organized a prayer ceremony in connection with the 45th anniversary

شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب پیپلز سکریٹریٹ شگر میں منعقد ہوا تقریب میں سابق ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم ،پی پی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری، سینئر نائب صدر آغا حیدر شاہ ،صدر یوسی گلاب پور محمد شریف، صدر یوسی چھورکاہ سٹی صدر اقبال کمال و جنرل سکریٹری احمد علی و سینئر نائب صدر عارف ،چیف آرگنائزر پی وائی او علی احمد آس کے علاؤہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل 1979 کو ملکی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فوجی آمر نے ملکی مفادات کے تحفظ کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکایا مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہادت کا رتبہ پاکر ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے لیکن آمروں کا آج کوئی نام لیوا نہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کو بندوق کی نوک کے زریعے ختم کرکے ملک کے منتخب وزیر اعظم کو گرفتارکر لیا گیا اور بعد ازاں پھانسی کی سزا دے کر عدلیہ کو بھی داغدار کردیا گیا اور کافی عرصہ بعد سپریم کورٹ نے تسلیم کر بھی لیا ۔ عمران ندیم سابق ممبر جی بی اسمبلی اسکے علاؤہ دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہید بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اور تمام شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی

پنجاب حکومت نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی

عمران خان کو جیل میں سیکیورٹی کی اخراجات میں اضافہ اور اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص کر دیا گیا

پاکستان میں معاشی استحکام میں اضافہ: ورلڈ بینک اور بلوم برگ کی رپورٹس جاری

Urdu news, PPP organized a prayer ceremony in connection with the 45th anniversary

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں