ڈی سی شگر کا کاروباری ائیڈیاز پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو بینک سے سستے قرضے فراہم کرنے کا اعلان

ڈی سی شگر کا کاروباری ائیڈیاز پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو بینک سے سستے قرضے فراہم کرنے کا اعلان
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
urdu news, DC Shigar announces to provide cheap loans from banks to students presenting business ideas.
شگر عابد شگری ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نےبہترین کاروباری ائیڈیاز پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو اپنے ائیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے اور کاروبار کیلئے بنک سے کم شرائط کیساتھ قرض فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں سکولوں کے جو بھی طلباء و طالبات بہتر کاروباری آئیڈیا پیش کرینگے انہیں بنک سے کم شرائط پر قرضہ دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے اپنے ائیڈیاز پیش کیا۔ جوکہ وہ اپنے تعلیم کیساتھ گھر پر بآسانی کرسکتے ہیں۔ خصوصا مرغ بانی ، دستکاری اور دیگر کاروبار جوکہ طلباء و طالبات اپنے تعلیم کرسکتے ہیں اور اپنے تعلیم بھی متاثر نہیں اور تعلیمی اخراجات بھی ان سے پورا کرسکتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ طلباء و طالبات کا اصل مقصد تعلیم ہونا چاہئے لیکن کچھ ایسے کام وہ تعلیم کیساتھ اپنے گھروں میں انجام دیتے ہیں اور بہتر آئیڈیا پیش کرنے والے کو اس آئیڈیا کی انجام دہی کیلئے نجی بنک کے ذریعے قرض دیا جائے گا ۔ urdu news, DC Shigar announces to provide cheap loans from banks to students presenting business ideas.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں