WhatsApp Image 2023 09 11 at 6.01.08 AM e1694449871895 228

کمشنر بلتستان ڈویژن جناب نجیب عالم صاحب اور ڈپٹی کمشنر سکردو جناب کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی صاحب کی ہدایت پر شہر کی صفائی ستھرائی شروع
urdu news, DC and AC instructed to clean skardu
5 سی این نیوز ویب
کمشنر بلتستان ڈویژن جناب نجیب عالم صاحب اور ڈپٹی کمشنر سکردو جناب کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) محمد عامر تحسین نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سکردو اور ڈی ایم او ایس ڈبلیو ایم سی سکردو کے ہمراہ سکردو شہر کا دورہ کیا۔ شہر کی صفائی ستھرائی کی چیکنگ کی گئی اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ سکردو کے Waste Segregation machines plant کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مشینری اور گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ کی گئی۔ ڈی ایم او سکردو نے شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر درپیش مسائل کے بارے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ بعد آزاں مین بازار سکردو کا بھی دورہ کیا اور ٹرہفک ایشوز اور دیگر مسائل کا بھی موقع ملاحظہ کیا گیا ۔ صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہفتہ صفائی مہم منانے کا فیصلہ کیا۔
لہذا عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کوڑا کرکٹ وغیرہ کو ڈسٹ بین میں ڈال دیں یا اپنے گھروں میں شاپرز وغیرہ میں ڈال کر محفوظ رکھیں اور جی جی ڈبلیو ایم سی سکردو کے گاڑیوں کا انتظار کریں۔اور ایک اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

کمشنر بلتستان ڈویژن جناب نجیب عالم صاحب اور ڈپٹی کمشنر سکردو جناب کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی صاحب کی ہدایت پر شہر کی صفائی ستھرائی شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں