وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست کے دوسرے سیشن کا انعقاد

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست کے دوسرے سیشن کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
حکومت گلگت بلتستان اور عوامی یکشن کمیٹی کے مابین گندم سبسڈی کے حوالے سے پائیدار حل اور لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق
عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داران میں یعسوب الدین،فدا علی،کوثر حسین،مسعود الرحمن،غلام عباس،رحمت اللہ،و دیگر نے شرکت کی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست کے دوسرے سیشن کا انعقاد ہوا،جس میں حکومت گلگت بلتستان اور عوامی یکشن کمیٹی کے مابین گندم سبسڈی کے حوالے سے پائیدار حل اور لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور مشاورت کا سلسلہ جاری یے اور وفاق کے ساتھ بھی روابط جاری ہے۔ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے سٹیک ہولڈرز کو ان تمام مسائل کے حل کیلئے آن بورڈ رکھیں اور ان ملاقاتوں کو بامقصد بنانے کے لیئے مشترکہ جدو جہد کررہے ہیں۔قیمتیں 3 گناہ بڑھ گئیں ہیں جو ایک تلخ حقیقت بھی ہے اور ہمارے لیئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے روز اول سے کوشاں ہے۔ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے۔وفاق سے اچھی ڈویلپمنٹ کی توقع ہے۔
اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داروں کے کہنا تھا کہ ہم اور حکومت ایک پیج پر ہے،گندم سبسڈی کے حوالے سے ہم کسی پائیدار حل اور لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ہمیں حکومت سے مثبت اور عوام کے مفاد میں فیصلے کی توقع ہے۔تمام سٹک ہولڈرز مل کر دور رس اور پائیدار حل کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ہم گلگت بلتستان اسمبلی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی تجاویز بھی دیں اور کہا کہ ہمیں پنجاب کے آٹے پر ہی اکتفا کرنی چاہیے کیونکہ امپورٹٹڈ گندم ہمیں مہنگا پڑ رہا ہے،جس سے ہمیں ایک ارب 20 کروڈ روپے کی بچت ہوسکتی ہے،اس حولے سے وفاق سے بات کی جائے۔
بائیو میٹرک نظام پر ہمیں کوئی تحفظات نہیں۔ہمیں گندم سبسڈی سے نکلنا ہوگا،جو کہ ہم سب کی مشترکہ کاوش ہونی چاہیے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون،وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا،وزیر سوشل ویلفیئر و امور نوجوانان دلشاد بانو،معاونین خصوصی ایمان شاہ،مولانا سرور شاہ،حسین شاہ،ذبیح اللہ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان،سیکریٹری فوڈ عثمان احمد،ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرم و دیگر شریک تھے جبکہ بذریعہ ویڈیو لنک صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داران میں یعسوب الدین،فدا علی،کوثر حسین،مسعود الرحمن،غلام عباس،رحمت اللہ،و دیگر نے شرکت کی۔

##

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں