شگر گرلز ہائی اسکول شگر میں میڈیکل اور انجیبئرنگ کے دونوں شعبے شامل تھے۔اسکول کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کو بلند کرنے کے لئے ہائیر سیکنڈری لیول کا الحاق فیڈرل بورڈ سے کیا نثار حسین سابق پرنسپل کا الوداعی تقریب سے خطاب

urdu news, Conduct a farewell ceremony

شگر گرلز ہائی اسکول شگر میں میڈیکل اور انجیبئرنگ کے دونوں شعبے شامل تھے۔اسکول کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کو بلند کرنے کے لئے ہائیر سیکنڈری لیول کا الحاق فیڈرل بورڈ سے کیا نثار حسین سابق پرنسپل کا الوداعی تقریب سے خطاب
رپورٹ، عابد شگری5 سی این نیوز
شگر گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شگر میں نثار حسین سابق پرنسپل کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کیا گیا جس سے ڈی آئی ایس شگر وزیر شاہد حسین، ہیڈ ماسٹر ناصر حسین، وائس پرنسپل ماڈل ہائی سکول شگر محبوب علی عباس , پرنسپل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تسنیم کوثر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نثار حسیںن کے تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور طلباء اور سٹاف کی جانب سے گفٹ پیش کئے گئے۔ مقررین نے کہا کہ نثار حسین کا بحیثیت پرنسپل سات سالہ دور رہا ۔جس میں نثار حسین کو جنوری 2017 سے گیا اس وقت سے لیکر مارچ 2024 تک انہوں نے جو اصلاحات اور مثبت تبدیلیاں سکول میں کئے گئے ۔ جن میں گرلز ہائر سیکنڈری اسکول unapproved ہائیر سیکنڈری سکول ہے ہائیر کلاسز کو چلانے کے لئے بہت سارے مشکلات درپیش تھے لیکن آپ نے ان چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے نہ صرف ہائیر سیکینڈری کلاسز چلایا بلکہ ان کے ساتھ ساتھ سائنس کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جن میں میڈیکل اور انجیبئرنگ کے دونوں شعبے شامل تھے۔سکول کو پہلی مرتبہ معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لئے ہائیر سیکنڈری لیول کا الحاق فیڈرل بورڈ سے کیا گیا۔2017 سے لیکر 2024 تک سکول میں داخلے کا شرح بہت زیادہ بڑھ گیا اور ہر کلاس میں سیکشن کے باوجود جگہے کم پڑ رہے ہیں۔سکول کی مجموعی رزلٹ کو جو پہلے پچاس ساٹھ فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا تھا اس کو بڑھا کر %100 تک لانے میں کامیاب ہوا۔ سکول میں سائنس کے تمام سبجیکٹس کے لئے الگ الگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں کمپیوٹر کے دو لیب بھی شامل ہے۔ کراچی کے ڈونر پرسن عدنان سیٹھ سے ملکر سائنس پڑھانے کے لئے اساتذہ کا بندوبست کیا گیا۔سکول کو سمارٹ سکول بنانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ سے ملکر جدو جہد کیا اور جی بی لیول پر سکول کو سمارٹ سکول کے صف میں کھڑا کیا جس کی وجہ سے 55 انچ کے تین ایل ای ڈیز کلاس رومز میں نصب ہو چکے ہے اور سپیشل سرور کے تحت کلاس ششم سے لیکر سیکنڈ ایئر تک ایل ای ڈیز کت زریعے تمام سبجیکٹس پڑھائے جا رہے ہیں۔ بورڈ لیول پر سکول کا رزلٹ سال بہ سال بہتر ہوا اور سال 2023 میں میٹرک لیول پر پورے گلگت بلتستان میں ٹاپ پوزیش حاصل کر کے تمام اساتذہ کرام اور پرنسپل کو نقد انعام سے نوازا گیا۔سال 2023 میں گلگت بلتستان ایلمنٹری ایگزام بورڈ میں بھی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پرنسپل کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔سال 2022 میں سکول کے ہونہار طیبہ بتول دختر ابراہیم خلیل فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام کلاس دہم میں جی بی لیول پر ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے اور کیش ایوارڈ اور فیڈرل بورڈ سے سکالرشپس حاصل کئے۔سال 2023 سکول کے ایک انتہائی لائق و فائق طالبہ محمودہ عباس دختر محمد عباس نے پورے پورے بلتستان لیول پر ٹاپ کر کے سکول کا نام روشن کیا۔ پرنسپل کی کوششوں سے ہی سکول کو ماڈل سکول کا درجہ دینے کے لئے کام جاری ہے اور اس وقت آخری مراحل میں ہے۔ان کی کوششوں سے ممبر اسمبلی شیخ اکبر رجائی نے سکول کے لئے بہت بڑے لائبریری اپنے اے ڈی پی سے رکھے ہے اور اس وقت زیر تعمیر ہے۔بحیثیت ڈی ڈی او آپ نے تمام فنڈذ کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا اور پورے ڈی ڈی او شپ اور سکول ہذا میں ہر طرح کی سہولیات فراہم ہے۔ سکول کے لئے ہر قسم کی ضروریات جن میں فرنیچر، سٹیشنری، واٹر کولر، WWF سے ملکر واٹر فلٹریشن پلانٹ، فیمیل کےلئے Well furnished سٹاف روم یہاں تک کہ ایگزام حال کو بھی کارپیٹڈ کیا گیس ہے۔ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مواقع فراہم کئے گئےجس کے پہلی مرتبہ شگر کی تاریخ میں باسکٹ بال کا کورٹ بنایا گیا اور انڈور گیمز بھی فراہم کئے گئے جن میں ٹیبل ٹینس بھی شامل ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ سکول کا رزلٹ سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول پر %100 تک پہونچایا اور نہ صرف طالبات پاس ہو رہے ہیں بلکہ +A اور A گریڈ بھی حاصل کر رہے ہیں

ضلع شگر چند گھرانوں کی جاگیر ہے نہ ہی اداروں اورپارٹیوں کے دسترخوانوں سے ہڈیاں چبانے والے جاہلوں کے رحم وکرم پر چھوڑاجاسکتاہے ، معروف عالم دین و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ حسن جوہری

پی ٹی آئی رہنما کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیا

urdu news, Conduct a farewell ceremony

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں