شگر وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی حکومت کا عوام کے ساتھ ہمدردی صرف دکھاوا ہے. 2023 ختم ہوگئے . صدر لیبر ایسوسی ایشن شگرخواجہ رضوان

شگر وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی حکومت کا عوام کے ساتھ ہمدردی صرف دکھاوا ہے. 2023 ختم ہوگئے . صدر لیبر ایسوسی ایشن شگرخواجہ رضوان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر صدر لیبر ایسوسی ایشن شگرخواجہ رضوان نے کہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی حکومت کا عوام کے ساتھ ہمدردی صرف دکھاوا ہے. 2023 ختم ہوگئے مگر غریب طبقے کی بہتری کے لیے کوئی پالیسی نہیں۔ مزدور کی کم از کم اجرت کی اب تک آفیشل نوٹیفیکیشن نہ ہونا ممبران اسمبلی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈیلی ویجزز کی بتتیس ہزار کی مختص کردہ اجرت کی نوٹیفیکیشن آفسزز فائیلوں میں گم ہے۔ غریب طبقے ایک تو مہنگائی سے مار کھا رہے تو دوسری طرف انکی حقوق کا اس جھوٹی حکومت میں کہیں بھی پرسان حال نہیں۔
باقی صوبوں میں لیبر لا کے تحت مزدوروں کی اجرت نامے کی نوٹیفیکیشن جاری ہو کر سال بھی ختم ہوگئے مگر جی بی کے نا اہل حکومت خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوے ہیں یا تو انکا ارادہ غریب طبقے کا خون چوسنا ہے۔ حکومت گندم کی قیمتیں اور ٹیکسس بڑھانے پر تو دن رات کوشاں نظر آتے ہیں مگر عام عوام اور غریب طبقے کی حقوق کے لئے کوئی اقدام کرتے نظر نہیں آتا وزیر اعلی اور انکی حکومت کا غریب پروری صرف دکھاوا اور فریب ہیں حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔ کنٹیجن پیڈ ملازمین کے لئے تو نوٹفیکشن کردیا مگر غریب مزدوروں کا کون پوچھتا ہے. پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ورکرز کی اجرت اس مہنگائی میں بھی صرف پچچیس ہزار پہ رک گئے۔اگر حکومت عوام کا مخلص ہے ہنگامی اور ترجیحاتی بنیاد پر مزدور کی اجرت بتتیس ہزار کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ایسا نہ ہونے کی صورت میں مزدور ہر ضلع سے منظم انداز میں احتجاج شروع کرینگے اور عدالت کی طرف رخ کرینگے ۔سمری وزیر اعلی کو بھیجنے کے باوجود کنٹیجن پیڈ ملازمین کے لئے نوٹیفیکیشن اور مزدور طبقے کو نظر انداز کرنا سراسر انسانیت دشمنی کا منہ بولتا سبوت ہے۔
Urdu news, CM GB sympathy with the people is just a show off

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں