چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کمشنر بلتستان نجیب عالم کے ہمراہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلتستان ریجن کا دورہ

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کمشنر بلتستان نجیب عالم کے ہمراہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلتستان ریجن کا دورہ
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کمشنر بلتستان نجیب عالم کے ہمراہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلتستان ریجن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن محمد اشرف نے چیف سیکرٹری کو بلتستان کے تمام اضلاع سکردو گانگچھے، شگر اور کھرمنگ میں صحت کے شعبے سے متعلق مختلف امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈائریکٹر ہیلتھ نے چیف سیکرٹری کو عوام کے لئے صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بلتستان ریجن کے اندر صحت کے شعبے کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اور تجاویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈائریکٹر ہیلتھ نے چیف سیکرٹری کو بلتستان ریجن میں صحت کے شعبے کو لاحق مسائل سے بھی آگاہ کیا
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کمشنر بلتستان نجیب عالم کے ہمراہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلتستان ریجن کا دورہ
چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے بلتستان ریجن میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متحرک انداز میں فرائض کی انجام دہی کو سراہا چیف سیکریٹری نے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ڈائریکٹریٹ ہیلتھ بلتستان ریج کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی ۔
Urdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan along with Commissioner Baltistan Najeeb Alam visited Health Directorate Baltistan Region

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں