پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

urdu news, business news in urdu

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، 100 انڈیکس 444 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 96,345 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96,036 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن، 100 انڈیکس 860 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 95,856 پوائنٹس پر بند ہوا، جس نے سرمایہ کاروں کو زبردست منافع فراہم کیا۔ پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ 94,995 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی اور 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اس شاندار کارکردگی کی بنیادی وجوہات میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد اور معاشی صورتحال میں بہتری شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ یہ مثبت رجحان آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
urdu news, business news in urdu

شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری

وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف

روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں