شگر ، بوائز ہائی سکول چھورکاہ کا پی ٹی اے دوبارہ بحال، حاجی محمد علی چیرمین اور علی نقی شگری وائس چیرمین منتخب.

شگر ، بوائز ہائی سکول چھورکاہ کا پی ٹی اے دوبارہ بحال، حاجی محمد علی چیرمین اور علی نقی شگری وائس چیرمین منتخب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ کا پی ٹی اے دوبارہ بحال صوبیدار (ر) حاجی محمد علی چیرمین اور علی نقی شگری وائس چیرمین منتخب سکول انتظامیہ نےنو ٹفیکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھورکاہ ناصر حسین کی سربراہی میں پیرنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جنرل سیکرٹری ۔چیرمین وائس چیرمین سمیت 15 افراد ایسوسی ایشن کا حصہ بنادئیے گیے ہیں اس حوالے سے ہیڈ ماسٹر کی سربراہی میں نو منتخب ایسوسی ایشن ممبران کا اجلاس ہأئی سکول چھورکاہ کے سبزہ زار پر ہوا جس میں نومنتخب ممبران نے شرکت کی نو منتخب ممبران میں حاجی محمد علی ۔محمد اقبال ۔فدا حسین ۔فدا علی ۔ضامن۔علی محمد۔اسماعیل علی نقی حاجی. تقی حفیظ محمد حسین ۔عسکری ۔شکور علی فرمان علی اور غلام عباس شامل ہیں اجلاس میں اتفاق راے سے صوبیدار(ر) حاجی محمد علی کو چیرمین اور علی نقی شگری کو وائس چیرمین منتخب کرلیا گیا ہے اس موقع پر. تمام۔ممبران نے مل کر سکول کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشیشں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی اے کا جنرل سیکرٹری سکول کا ہیڈ ماسٹر ہوتا ہے جس کے مطابق ناصر حسین پی ٹی اے کا جنرل سیکریڑی بن گئے ہے
Urdu news, Boy’s High School Churkah PTA re-established

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں