النور پبلک سکول حشوپی شگر میں سالانہ نتائج کا اعلان اور 2025سے مڈل کلاسز کے آغاز کا اعلان

urdu news, annual result

النور پبلک سکول حشوپی شگر میں سالانہ نتائج کا اعلان اور 2025سے مڈل کلاسز کے آغاز کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ امتحان کے نتائج کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔جس میں علاقے کے معززین ، علمائے کرام اور والدین نے شرکت کی ۔ النور پبلک سکول حشوپی گزشتہ 14سالوں سے حشوپی میں تعلیمی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ یہاں سے تعلیم حاصل کیے ہوئے کئی سٹو ڈنٹس اچھے اچھے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے سکول ہذا کے لیے بلڈینگ کا مسئلہ تھا ۔ تاہم ادارہ جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان کے تعاون سے سکول کے لیے عالی شان پرائمری لیول تک کے لیے بلڈنگ تیار ہوچکے ہیں ۔ مڈل سیکشن کا بلڈنگ تکمیلی مرحلے میں ہیں ۔ان شاء اللہ 2025سے مڈل کلاس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
مہمانان خصوصی اور سکول منیجمنٹ بورڈکے عہداروں نے خطاب کر تے ہوئے سکول کے تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کے محنتوں اور والدین کے تعاون کو سراہا۔ اور سکول ہذا میں 2025سے مڈل کلاسز کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔مڈل کلاسز کے آغاز سے طلباء کو5کلو میٹر سکول ہائی سکول الچوڑی تک روزانہ پیدل سفر کر کے تعلیم کے لیے نہیں جانا پڑے گا۔ گھرکی دہلیز پر
ان شاءاللہ معیاری تعلیم مل جائے گا۔
سکول کے پرنسپل سر افتخار حسین شگری نے رزلٹ کا اعلان کیا ۔رزلٹ کے مطابق سکول کا مجموعی رزلٹ 100فیصد رہا ۔
شیخ محمدکاظم صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر ، وزیر افتخار حسین ، سرمحمداسلم ، مظفر علی ، ممتاز حسین اور اشرف حسین سمیت شرکائے مہمانان نے پوزیشن ہولڈرزمیں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔
آخر میں سرمحمدانور نے تمام والدین ،سکول منیجمنٹ کمیٹی ،اہلیان علاقہ ، شرکائے تقریب اور ادارے کا شکریہ ادا کیا ۔ اور تقریب اختتام پذیر ہوئی ،
urdu news, annual result

>ڈاکٹر عفان اور ڈاکٹر نازش نے ای کامرس کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ، ویب سے پورے مہینے کا سیل ایک دن میں کر دیا

گرلز ہائیئرسیکنڈری سکول شگر کا کلاس ششم اور ہفتم کے سالانہ نتائج کے اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ڈی ای شگر منظور حسین تھے

اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے تحصیل کریس اور غواڑی میں سکولز اور اور ہسپتال کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آفس غواڑی اور کریس کے بھی دورے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں