ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد کا بلتستان یونیورسٹی کا دورہ معزز وفدمیں ڈاکٹر ارشد بشیر، عطا رحمان، محمد افضل اور حمیرا قدوس شامل تھے

ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد کا بلتستان یونیورسٹی کا دورہ
معزز وفدمیں ڈاکٹر ارشد بشیر، عطا رحمان، محمد افضل اور حمیرا قدوس شامل تھے
Urdu news, A delegation of Higher Education Commission of Pakistan visited Baltistan University
دورہ کا مقصدبلتستان یونیورسٹی سے منسلک کالجوں کے حوالے سے جائزہ لینا تھا

سکردو(پ ر) ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بلتستان یونیورسٹی سکردو کا دورہ کیا۔ وفد میں کنسلٹنٹ اکیڈمکس ڈاکٹر ارشد بشیر، کنسلٹنٹ کیپسٹی عطا رحمان، کنسلٹنٹ کیو ای سی محمد افضل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیو اے اے شامل تھے۔ دورے کا بنیادی مقصد بلتستان یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے ناظمِ امتحانات ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوقؔ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عطارد علی اور نائب ناظمِ امتحان نسیم عباس نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نائب ناظمِ امتحانات نسیم عباس نے بلتستان یونیورسٹی میں جاری پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کوالٹی انہاسمنٹ سیل خادم حسین نے کوالٹی سے متعلق دستاویزات پیش کیں۔ اس موقع پر ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد نے بھرپور تعریف کی اور تعلیمی و تحقیقی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔ کانفرنس ہال حسین آباد میں جاری سیشن میں ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوقؔ اور ڈاکٹر عطارد علی نے بلتستان یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں جاری تعلیمی پیشہ رفت اور کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی ۔ سیشن کے آخر میں ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے وفد اور بلتستان یونیورسٹی کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بھرپور سیشن کے انعقاد پر بھرپور تعریف کی۔ بعدازاں ڈین سوشل سائنسز نے وائس چانسلر کی طرف سے کنسلٹنٹ اکیڈمکس ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر ارشد بشیر کی خدمت میں سووینئرپیش کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں