پاکستان بیت المال آفس شگر میں ڈسٹریبیوٹشن ڈیٹس پاکستان کے حوالے سے تقریب منقعد ہوئی

شگر پاکستان بیت المال آفس شگر میں ڈسٹریبیوٹشن ڈیٹس پاکستان کے حوالے سے تقریب منقعد ہوئی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر (5 سی این) پاکستان بیت المال آفس شگر میں ڈسٹریبیوٹشن ڈیٹس پاکستان کے حوالے سے تقریب منقعد ہوئی جس میں مستحق اور سنٹر میں کام کرنے والی خواتین میں کجھور تقسیم کئیں۔تقریب میں سابق ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم اور ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان نثار الحق نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان بیت المال شگر کےلیے کمپیوٹر لیب کا قیام جلد از جلد کیا جائے گا جہاں خواتین کو فری میں کمپوٹر کورس سکھائے جائیں گے۔ ہنر مند خواتین کی جانب سے بنائی گئی چیزوں کو مارکیٹ میں سیل بڑھانے کےلیے بھی بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان نثار الحق کا کہنا تھا کہ ہنرمند خواتین کے کام کو سراہتے ہیں اور ایسی خواتین کے چیزوں کو ملک بھر میں سیل کرنے کےلیے مختلف شخصیات اور تنظیموں سے رابطے میں ہیں بہت جلد سنٹر میں انقلابی کام دیکھنے کو ملیں گے۔ آخر میں عمران ندیم نے مستحق خواتین اور تمام مسالک کے مدارس میں کجھوریں تقسیم کی اور سنٹر کا دورہ کیا ، ہنرمند خواتین کی بنائی ہوئی چیزوں کا معائنہ کیا اور تعریف کئیں۔
Urdu news. A ceremony regarding distribution dates Pakistan was held at Pakistan Baitul-Mal Office Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں