یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سپورٹس ویک کا دوسرا۔مختلف کھیلوں کے مقابلے، دوسرے روز رسہ کشی کے مقابلے، ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، مینجمنٹ سائنس ،شعبہ ریاضی اور شعبہ کیمیاء کی ٹیم نے جیت لیا.

University of Baltistan Skardu Sports Week. Various sports competitions,

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سپورٹس ویک کا دوسرا۔مختلف کھیلوں کے مقابلے، دوسرے روز رسہ کشی کے مقابلے، ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، مینجمنٹ سائنس ،شعبہ ریاضی اور شعبہ کیمیاء کی ٹیم نے جیت لیا.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سپورٹس ویک کا دوسرا۔مختلف کھیلوں کے مقابلے، دوسرے روز رسہ کشی کے مقابلے، ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، مینجمنٹ سائنس ،شعبہ ریاضی اور شعبہ کیمیاء کی ٹیمیں فاتح قرار پائی ،سپورٹس ویک کے دوسرے روز رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ، مختلف شعبہ جات کے کھلاڑیوں نے اس موقعے پر اپنی طاقت آزمائی رسہ کشی کا پہلا مقابلہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی ٹیم اور انوائرمنٹل سائنس کی ٹیموں کے مابین ہوا۔ جس میں ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا مقابلہ مینجمنٹ سائنس اور انوائرمنٹل سائنس کے مابین ہوا جس میں مینجمنٹ سائنس کی ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی دوسرے مرحلے میں شعبہ باٹنی اور شعبہ ریاضی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں شعبہ ریاضی کی ٹیم فاتح قرار پائی اگلے میچ میں شعبہ سیاحت و مہمان نوازی نے کامیابی سمیٹ لی ، شعبہ سیاحت کی ٹیم نے شعبہ کیمیاء کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا ۔ سپورٹس ویک کی مناسبت سے طلبہ کے مابین کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں کرکٹ کے مقابلوں میں شعبہ نباتیات اور شعبہ ریاضی کی ٹیمیں فاتح قرار پائی ، شعبہ نباتیات کی ٹیم نے شعبہ زولوجی کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ شعبہ ریاضی کی ٹیم نے ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دے دی ۔ بیڈمنٹن ڈبل کے مقابلے میں شعبہ انگلش اور مینجمنٹ سائنس کی ٹیمیں فاتح قرار پائیں جبکہ بیڈمنٹن سنگلز کے مقابلے میں شعبہ انگلش اور زولوجی کے کھلاڑیوں نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب طالبات کے مابین بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے 60 سکینڈ rope skipping کے مقابلے میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ثمرین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، طالبات کے مابین رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے رسہ کشی کے مقابلے میں انوائرمنٹل سائنس کمپوٹر سائنس، اور شعبہ ریاضی کی ٹیمیں اپنے میچز جتنے میں کامیاب رہیں طالبات کے مابین بیڈمنٹن سنگلز کے مقابلے میں شعبہ انگلش کی کنیر فاطمہ شعبہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی ارم فاطمہ اور شعبہ نباتیات کی کونین فاطمہ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔ بیڈمنٹن ڈبل کے مقابلے میں شعبہ کیمیاء شعبہ نباتیات اور شعبہ انگلش کی طالبات نے کامیابی حاصل کی۔طالبات کے مابین کرکٹ کے مقابلے بھی ہوئے کرکٹ کے مقابلے میں شعبہ آرکیالوجی کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ جبکہ شعبہ زولوجی کی ٹیم بھئ اپنا میچ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کی کنیر فاطمہ شعبہ نباتیات کی زاہدہ، شعبہ کمپوٹر سائنس کی سائرہ شعبہ ریاضی کی زینب اور انوائرمنٹل سائنس کی علینہ نے کامیابی حاصل کی ۔ طلباء کے مابین فٹ بال کے مقابلے بھی ہوئے فٹ کا پہلا میچ شعبہ ریاضی اور کمپوٹر سائنس کے مابین ہوا ۔ جس میں کمپوٹر سائنس کی ٹیم فاتح رہی دوسرا مقابلہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ اور مینجمنٹ کے مابین ہوا جس میں شعبہ ایجوکیشن کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب سے ملاقات کی ، موجودہ مالی سال 24-2023 میں بجٹ خسارہ 18 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے فراہم کئے ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ

بلتستان یونیورسٹی ترقی کی جانب گامزن ہے،بلتستان یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات ایک خاندان کی طرح ہیں، وائس چانسلر

University of Baltistan Skardu Sports Week. Various sports competitions,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں