الیکشن کمیشن گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے کے تمام دسویں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے جاری شیڈول میں توسیع

urdu news

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے کے تمام دسویں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے جاری شیڈول میں توسیع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے کے تمام دسویں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے جاری شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن اتھارٹی کو معاشرے کے مختلف طبقوں، بشمول سیاسی جماعتوں، ووٹرز اور عام عوام کی جانب سے متعدد درخواستیں اور شکایات موصول ہوئیں، جن میں انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور پر نظرثانی اور شکایات کے ازالے کی درخواست کی گئی تھی۔ عوام کے ان جائز مطالبات اور مسائل کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے شیڈول میں توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل شفاف، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں مکمل کیے جاسکیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ حلقہ بندی (Delimitation) سمیت دیگر انتظامی امور کو مؤثر اور جامع طریقے سے مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی طبقے کی حق تلفی نہ ہو۔
شعبہ اطلاعات الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق
یہ فیصلہ شفافیت، درستگی، اور قانونی اور طریقہ کار کے تقاضوں کے مطابق حلقہ بندی (Delimitation) کے عمل کی مؤثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
شیڈول میں توسیع کا مقصد انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور تمام قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ضروری انتظامات، بشمول حلقہ بندی کے مراحل، کو بروقت اور جامع انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے کہ تمام انتخابی انتظامات بشمول حلقہ بندیوں کی درستگی اور غیر جانبداری کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتے ہیں۔اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور عام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تعاون کریں اور نظر ثانی شدہ شیڈول کے بارے میں آگاہ رہیں۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی اتھارٹیز کی تقرریاں پہلے ہی عمل میں لائی جاچکی ہیں،جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع کے ججز کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ حلقہ بندیوں کی نگرانی کریں۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز پر مشتمل حلقہ بندی اتھارٹیز کے قیام کا مقصد حلقہ بندی کمیٹی کے حلقہ بندی پر اگر کسی کو اعتراض یا کوئی عذر ہوگا تو وہ اتھارٹی کو اپیل دائر کرے گا،اور اتھارٹی اس اپیل پر سماعت کرکے اپنا فیصلہ سنائے گی،تاکہ بلدیاتی انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
توسیع شدہ شیڈول لف ہذا پریس ریلیز ہے۔
urdu news
جاری کردہ
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

میں اسکردو میں شادی کرنا چاہتی ہوں ، مشہور پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اج ایک اور بیان داغ دئیے. دلفریب نظاروں کے درمیان پریوں کی شادی کا تصور ، خوابوں‌کا شہزادہ کون

شگر ۔انجمن تاجران شگر کا ایک ہنگامی اجلاس، شگر کے تمام انجمن تاجران کی شرکت اور حسینی چوک تک احتجاجی واک کیا گیا

ننھے کلیوں کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے قوم آج اے پی ایس پشاور حملے کی 10ویں برسی منا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں