وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان

Urdu News

وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے پاس آؤٹ ہونے والے اے ایس پیز اور پولیس جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور عزم آج رنگ لے آیا ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کو پولیس افسران کی کامیابی کی اصل بنیاد قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں موجود کمیوں کو دور کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرز پر ایک بہترین تربیتی ادارہ بنایا جائے گا، جہاں بہترین افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ سزا کے طور پر نہیں بلکہ اعزاز کے طور پر تعیناتی کا مرکز ہونا چاہیے، تاکہ یہاں سے تربیت یافتہ افسران عوام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔
urdu news

پارا چنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں. رضوان اللہ ترجمان وزیر صحت گلگت بلتستان وممبر امن کمیٹی شگر

عدالت اس دفعہ معاف کر دے آئندہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہو گا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہو گی، اسلام ہائیکورٹ،

چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان علی بیگ کا دورہ شگر، سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کردی ڈسٹرکٹ بار شگر کے وکلا نے استقبال کیا</a>

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں