نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر زور دیا جائے گا۔ شرکاء کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جو قومی سلامتی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے
۔urdu-news-575
اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز
یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع