فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی کی آڈیو لیک، پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بے نقاب

Urdu News

فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی کی آڈیو لیک، پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بے نقاب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی کی آڈیو لیک، پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بے نقاب، پاکستان میں دہشت گردی کے عزائم پر مبنی فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود اور اس کے ساتھی غٹ حاجی کی آڈیو لیک ہوگئی۔ آڈیو میں نور ولی پاکستانی سرحد پار کرنے والے دہشت گردوں کو ہدایت دے رہا ہے کہ وہ واپس نہ آئیں اور اپنے مشن کی تکمیل کے لیے تیار رہیں۔ اس میں وہ شدت پسندوں کو راستہ نہ بدلنے اور “نام نہاد جہاد” جاری رکھنے پر زور دے رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کی وہاں محفوظ پناہ گاہیں افغان طالبان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے مقاصد ایک جیسے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ اس آڈیو سے مستقبل میں مزید دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر نچلے درجے کے دہشت گردوں کو جنگ میں شامل ہونے کے لیے مجبور کر رہا ہے، جس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی اقدامات کے باعث ان کی سرگرمیاں محدود ہوتی جا رہی ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اگر واقعی یہ نام نہاد جہاد ہوتا تو نور ولی جیسے سرغنہ خود سامنے آکر سکیورٹی فورسز کا سامنا کرتے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے مالی فوائد حاصل کر رہا ہے۔urdu-news-551
فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی کی آڈیو لیک، پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بے نقاب

آئی ایم ایف کا پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے یکساں قوانین اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ڈپٹی کمشنر شگرنے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ ، مختلف پروجیکٹ کا معائنہ

شگر سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل علی کی جانب سے اہلیان برالدو کیلئے مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے سرفہ رنگا میں 10 کنال اراضی فراہم کرنے کا اعلان
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں