آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ

Urdu News

آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اہم ملاقات کی جس میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ابتدائی ملاقات
آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد نے وزارت خزانہ کا دورہ کیا اور وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کو معاشی اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اہداف کے حصول پر اعتماد کا اظہار کیااہم حکام کی شرکت
اس ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں معاشی استحکام کے تسلسل کے لئے اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
آئی ایم ایف وفد کا قیام
آئی ایم ایف وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا اور اقتصادی معاملات پر بات چیت جاری رکھے گا۔urdu-news-537

پاکستان اور آسٹریلیا نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ، آرمی چیف کا اسریلوی فوج کے سربراہ سے ملاقات

میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں