میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی شگرمیں گزشتہ دس سالوں سے غریب رضاکار ملازمین بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کو مستقل کرنا ان کا حق ہے۔ خالی آسامیوں میں تعیناتی میں سالوں سے بلا معاوضہ خدمات انجام دینے والے رضاکار ملازمین کو نظر انداز کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی شگر میں کئی غریب ملازمین مستقلی کی امید میں گزشتہ دس سالوں سے بغیر کسی معاوضے کی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ خصوصا کورونا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا کے مریضوں کیساتھ قرنطینہ سنٹروں میں خدمات انجام دی۔ اس کے باوجود بھی ان غریب ملازمین کسی قسم کی مراعات سے محروم ہیں۔ ان ملازمین کا تعلق انتہائی غریب خاندانوں سے ہیں۔ اور اپنے خاندانوں کے واحد کفیل بھی یے۔ ان کی کوئی زرائع آمدنی نہیں۔ اور مستقلی کی امید میں فاقوں رہ کر قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ اور مستقلی ان کا حق ہے۔ انہیں تعیناتی میں نظر انداز کرکے چور دروازے سے تعیناتی عمل میں لایا گیا تو ہم بھرپور مزاحمت کرینگے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ urdu news
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کی درجہ بندی کا فیصلہ، نیا طریقہ کار متعارف</a>
دبئی پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی
ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری