شگر پولیس کی کامیاب کاروائی اور جرگہ کے بعد شگر گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بچے کو پولیس نے نہاٹ چلاس سے بازیاب کروالیا ۔ اغوا کار گرفتار نہ ہوسکا
شگر پولیس کی کامیاب کاروائی اور جرگہ کے بعد شگر گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بچے کو پولیس نے نہاٹ چلاس سے بازیاب کروالیا ۔ اغوا کار گرفتار نہ ہوسکا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر پولیس کی کامیاب کاروائی اور جرگہ کے بعد شگر گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بچے کو پولیس نے نہاٹ چلاس سے بازیاب کروالیا ۔ اغوا کار گرفتار نہ ہوسکا گرفتاری کیلئے پولیس کی کاروائی جاری۔ بازیاب ہونے والے بچے کو عدالت میں پیش کرکے ضروری کاروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے شگر پولیس چلاس میں موجود ، ملزم کر عدالت کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس شگر شیر احمد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی تھانہ شگر اور ان کی ٹیم۔نے شگر سے اغوا ہونے والے مغوی مسمی کبیر علی ولد بلور جان ساکنہ حشوپی شگر کو مقامی جرگہ کی تعاون سے نیاٹ چلاس سےبازیاب کرلیا۔ جسے شگر لا کر تحت ضابطہ مقامی مجاز عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے بچے کو اپنے والدہ کو حوالے کردیا ۔ بچے کی اغوا کی اطلاع ملتے ہی شگر پولیس کی ایک ٹیم مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چلاس روانہ ہوگئے تھے ۔ جہاں کامیاب جرگے کے بعد مغوی کو بازیاب کرلیا ۔ تاہم۔مکزم۔کی گرفتاری کیلئے پولیس چلاس میں موجود ہے ۔ شگر پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بچے کی اغوا کار کسی بھی نرمی کے مستحق نہیں ۔ انہیں ہر صورت ضرور گرفتا کریں گے ۔ ملزمان کی گرفتاری اور انہیں عدالت کی کٹہرےمیں ضرور کھڑا کرینگے ۔
شگر پولیس کی کامیاب کاروائی اور جرگہ کے بعد شگر گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بچے کو پولیس نے نہاٹ چلاس سے بازیاب کروالیا ۔ اغوا کار گرفتار نہ ہوسکا .
urdu news
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوسری بار صدر بن گئے،277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے
یو بی ایل بنک میں نوکری حوالے سے اہم معلومات