سرفہ رنگا میں لشکر کشی اور علماء کی توہین ناقابل برداشت ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شگر کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ لاہور علمائے شگر لاہور کے رہنماؤں شیخ باقر مجلسی ، شیخ فرمان عابدی

urdu news

سرفہ رنگا میں لشکر کشی اور علماء کی توہین ناقابل برداشت ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شگر کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ لاہور علمائے شگر لاہور کے رہنماؤں شیخ باقر مجلسی ، شیخ فرمان عابدی
لاہور علمائے شگر لاہور کے رہنماؤں شیخ باقر مجلسی ، شیخ فرمان عابدی ، شیخ گلزار فیاضی ، شیخ علی احمد عاجزی اور دیگر نے کہا ہے کہ سرفہ رنگا میں لشکر کشی اور علماء کی توہین ناقابل برداشت ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شگر کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ سرفہ رنگاہ کے جوانوں پر حملہ اور قبلہ شیخ فدا حسین کی توہین اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انتظامیہ فوری طور علماء کی توہین کرنے اور علاقے میں لشکر کشی کرتے ہوئے عوامی املاک کو نذر آتش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ شگر کے علماء اور طلاب کا ہنگامی اجلاس۔ معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ باقر مجلسی کی سر براہی میں علماء وطلاب شگر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ دنوں میں شگر کے موضوع سرفہ رنگاہ کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے اور جید عالم دین قبلہ شیخ فدا حسین عابدی کی توہین کی بھر پور مذمت کی اور علاقے کے امن وامان کو خراب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قبلہ باقر مجلسی نے کہا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شگر کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ سرفہ رنگاہ کے جوانوں پر حملہ اور قبلہ شیخ فدا حسین کی توہین اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انتظامیہ شگر سازشی عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ علماء وطلاب بلتستان مقیم لاہور کے سربراہ قبلہ فرمان علی نجفی نے کہا کہ سرفہ رنگاہ میدان اور کڑوس تھنگ اور آپی گورنگٹ تھنگ بلا شرکت غیر سرفہ رنگاہ کے بندبستی چراگاہ ہے اس پر کسی بھی سازشی عناصر کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن دہشت گردوں نے سرفہ رنگاہ کے نہتے عوام پر تشدد اور ہر دلعزیر عالم دین قبلہ شیخ فدا حسین عابدی کی توہین کی ہے ان کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء امامیہ کے صدر قبلہ گلزار حسین فیاضی نے کہا کہ سرزمین امن بلتستان میں اس طرح کی دہشت گردی کبھی بھی برداشت نہیں کی جائے گی واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہیت ائمہ مساجد کے سکریٹری جنرل علی احمد اعجازی نے کہا کہ سرزمین اھلبیت ع میں علماء کی توہین اور اتنا بڑا حادثہ بلتستان جیسے معاشرے میں ناقابل یقین عمل ہے۔ اس قابل صد مذمت حادثہ کے خلاف بلتستان کے مذہبی اور سیاسی جگہوں پر اور کسی ادارے کی جانب سے آواز نہ اٹھانے سے بلتستان سے باہر موجود لوگوں کی تشویش میں اضافہ کررہا ہے ۔اجلاس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے علماء اور طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور آخر میں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔آج یہ اجتماع شگر سرفہ رنگاہ کے نہتے عوام پر بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ آج کے جلاس کے توسط سے ہردلعزیز عالم دین قبلہ شیخ فدا حسین عابدی کی توہین کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں. اور ان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آج کا یہ اجلاس سرفہ رنگاہ عوام کے جو اپنی زمینوں کی حفاظت کیلئے دھرنے دئے ہوئے ہیں اس کی حمایت کےلیے منعقد کیا ہے۔ آج کا یہ اجلاس سرفہ رنگاہ واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کے مطالبہ کرتا ہے۔
urdu news

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 81.8 کلوگرام منشیات برآمد

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں