غزہ: حماس کی قیادت کے لیے 5 اہم نام زیر غور

international urdu news

غزہ: حماس کی قیادت کے لیے 5 اہم نام زیر غور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
غزہ: حماس کی قیادت کے لیے 5 اہم نام زیر غور ، حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد تنظیم کی سربراہی کے لیے 5 اہم امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں، جس نے حماس کے مستقبل اور غزہ کی جنگ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔یحییٰ السنوار، جو حماس کی قیادت میں ایک طاقتور شخصیت تھے، سات اکتوبر کے حملے کے مرکزی منصوبہ ساز بھی تھے۔ ان کی موت سے تنظیم میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو بھرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔حماس اس وقت ایک بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے کیونکہ تنظیم کو نئے سربراہ کا تقرر کرنا ہے۔ حالیہ دنوں میں اسماعیل ہانیہ اور صالح العاروری بھی ہلاک ہو چکے ہیں، اور اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضیف اور ان کے نائب مروان عیسیٰ کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

1. خلیل الحیہ – وہ حماس کے سیاسی دفتر میں السنوار کے نائب ہیں اور اس وقت اسرائیل کے ساتھ فائر بندی مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔

2.خالد مشعل– بیرون ملک حماس کے سربراہ ہیں اور 1996 سے 2017 تک حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کر چکے ہیں۔

3.موسىٰ ابو مرزوق – سابق سیاسی سربراہ اور اسماعیل ہانیہ کے قریبی ساتھی، جو تنظیم کی پرانی قیادت میں شامل رہے ہیں۔

4. زاہر جبارین– مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ ہیں اور صالح العاروری کی ہلاکت کے بعد مغربی کنارے میں تنظیم کے قائم مقام سربراہ بنے۔

5. محمد اسماعیل درویش – حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ اور ایران کے ساتھ گہرے تعلقات رکھنے والے ایک نمایاں رہنما۔

یہ تمام امیدوار تنظیم کی آئندہ قیادت کے لیے مضبوط دعویدار سمجھے جا رہے ہیں۔
urdu-news-399

پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا

طلباء تحریک، پروفیسر قیصر عباس

ضلع کھرمنگ سیاحت اور زراعت کی منفرد پیداوار کے اعتبار سے نہ صرف پورے گلگت بلتستان میں بلکہ پورے پاکستان میں اپنی اک پہچان اور شناخت رکھتا ہے. وزیر نثار حسین مہدی آباد

مہاراجہ سے آزادی کے 77 سال ، گلگت بلتستان کی موجودہ تقسیم کی تشکیل کا ایک تاریخی تناظر، ذاکر حسین ایڈیشنل سیکرٹری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں