لبنان کے ممتاز عالم دین شیخ عفیف کی انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

لبنان کے ممتاز عالم دین شیخ عفیف کی انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
urdu news,
لبنان کے ممتاز عالم دین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای نے لبنان کے ممتاز مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔
شیخ عفیف النابلسی لبنان کے معروف علمائے کرام میں تھے جو صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شیخ عفیف النابلسی ایک عرصے کی علالت کے بعد آج صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔
urdu news,
رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم
برادر عزیز جناب حجة الاسلام ‌و المسلمین آقائے سید حسن نصرالله دام ‌عزّه
سلام علیکم و رحمة الله
مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر مرحوم کے معزز اہل خانہ اور لبنان و فلسطین کے تمام مجاہدین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی کی دعا کرتا ہوں۔
اللہ تعالی سے آپ کی سلامتی اور روز افزوں عزت و توفیقات کا متمنی ہوں۔
و السلام‌ علیکم و رحمة الله urdu news,
سید علی خامنه‌ ای

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں