شگر محکمہ تعمیرات عامہ ، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کیوا موشن تاحال۔بحال نہ ہوسکا . عمائدین و نمبرداراں برالدو
شگر محکمہ تعمیرات عامہ ، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کیوا موشن تاحال۔بحال نہ ہوسکا . عمائدین و نمبرداراں برالدو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر عمائدین و نمبرداراں برالدو نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کیوا موشن تاحال۔بحال نہ ہوسکا۔ کوئی بھی سرکاری اور عوامی نمائندے علاقہ برالدو سے مخلص نہیں۔ شگر کے بالائی علاقے برالدو کا دنیا سے رابطہ گزشتہ کئی ماہ سے مقطع یے۔ کیوا موشن روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے علاقے کی واحد زمینی راستہ بندش کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت کا سامنا ہے۔ گندم کی فصل تیار ہونے کے بعد تھریشر نہ ملنے کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں۔ کیوا موشن کی مقام پر صرف 250 فٹ بلاک کو بحال کرنے میں مقامی ٹھیکیدار 2 ماہ بعد بھی مکمل نہ کرسکا۔ جوکہ ان کی نااہلی اور محکمہ تعمیرات کے حکام کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روڈ کو فوری بحال کرے ورنہ عوام خود روڈ بحال کرنے نکلیں گے۔ urdu news