شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسر کی جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسر کی جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسر کی جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل علی شوکت سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران چھ خوارج دہشت گرد بھی مارے گئے۔
لیفٹیننٹ کرنل شوکت کی قیادت میں آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک یوسف علی، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک اختر زمان اور سپاہی جمیل احمد شہید ہوئے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے کہا، “لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں وہ اور پانچ فوجی شہید ہو گئے۔”
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ urdu news,