گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کے لیے ہیلپ لائن جاری کر دئیے
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کے لیے ہیلپ لائن جاری کر دئیے امرجنسی کے صورتحال اور نقصانات کے لیے ڈائریکٹ کال کر سکتے ہیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پر یس ریلیز نمبر NWFC-5/(10A)7201720/92 مورخہ 01 ستمبر کے مطابق اور DG GBDMA آفس کی ہدایت کی روشنی میں اطلاع دی جاتی ہے کہ 02ستمبر سے 03ستمبر 2024 تک گلگت بلتستان تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمینی آمد ورفت بھی معطل ہونے کا خد شہ ہے۔لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضرروی سفر سے اجتناب کریں اس دوران بل بورڈز، بجلی کی تاروں اور پرانے درختوں کے نیچے جا نے سے اجتناب کریں۔اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکو نت پذیر لوگ بلخصوص گلیئشیر ز کے اطراف میں رہائش پذیر لوگوں اور کمزور انفراسٹر کچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی جاتی ہے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے مذید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلاع دیں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔ ؛920100. 920102- 05811
الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔ :-920724 – 05811
پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033 – 05811
ڈی ڈی ایم اے گلگت۔ ؛-930346- 05811
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہائی الر ٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریںurdu news