اسکردو، شیخ حسن جعفری کے زیر صدارت انجمن امامیہ بلتستان کا ااجلاس، فرزند زہر کے شان میں گستاخی کے خلاف کل ریلی نکالی جائے گی ، شیخ حسن جعفری

اسکردو، شیخ حسن جعفری کے زیر صدارت انجمن امامیہ بلتستان کا ااجلاس، فرزند زہر کے شان میں گستاخی کے خلاف کل ریلی نکالی جائے گی ، شیخ حسن جعفری
urdu new, Skardu, the meeting of Anjuman Imamiya Baltistan under the chairmanship of Sheikh Hasan Jafari.
5 سی این نیوز ویب اسکردو
انجمن امامیہ کے پریس ریلیز ملاحظہ فرمائیں.
آج مورخہ دو ستمبر 2023 کو علامہ شیخ محمد حسن جعفری حفظہ اللہ کی صدارت میں انجمن امامیہ سکردو اور علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت میں قاضی نثار کی جانب سے فرزند زہرا سلام اللہ علیہا حضرت امام حسن عسکری علیہ سلام اور حضرت امام مہدی علیہ سلام کی شان میں گستاخی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی گئی۔اور کہا کہ قاضی نثار کی یہ جسارت نہ صرف آل محمد ص کی توہین ہے بلکہ یہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکےملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی ایک سازش ہے ۔
اجلاس نے امام معصوم کی گستاخی پر شدید احتجاج اور متنازعہ آئینی ترمیمی بل کی واپسی کے لئے کل مورخہ 3 ستمبر 2023 اتوار کے دن بعد از نماز ظہرین امامیہ جامع مسجد سکردو سے ایک پر امن احتجاجی جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام محبان اہلیبیت علیہم السلام کو اس احتجاجی جلوس میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اس گستاخ امام زمان ع کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کل انجمن امامیہ گلگت کے ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں پورے گلگت بلتستان میں ایک ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج سمیت دیگر اقدامات کے لئے لاہحہ عمل کا بھی اعلان کیا جاے گا۔
انجمن امامیہ بلتستان
urdu new, Skardu, the meeting of Anjuman Imamiya Baltistan under the chairmanship of Sheikh Hasan Jafari.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں