صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام سے زیادہ فکر زمان پارک کی ہے
صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام سے زیادہ فکر زمان پارک کی ہے
The provincial government is more concerned about Zaman Park than the people of Gilgit-Baltistan
گلگت پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری و رکن اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل اور ناکام لیڈر ہیں ۔ عمران خان عوام کو اپنی ساڑھے سالہ کارکردگی بتانے کے بجائے اب الزام تراشی کرنے میں مصروف ہیں ۔ ۔ عمران خان کا پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے دی جائے والی بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا سابق صدر پاکستان علی زرداری کی خاندان اور بیگم دہشتگردی کا شکار ہوئی ہے ۔ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑنے والی اور ان کے خلاف مذمت کرنے والی پارٹی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اپنے بندوں کے نوک پر رکھنے والے عمران خان نیازی نے آج قوم کے سامنے اپنی بزدلی کو رکھ دیا ہے اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین پر جھوٹا الزام لگایا ہے ۔ انجینئر محمد اسماعیل نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پیپلزپارٹی نے انتقام کبھی کسی سے نہیں لیا ہے ۔سیاسی مخالفین کو جیل ڈالنے کی دھمکیاں دینے والا عمران خان نیازی آج اس خوف کا شکار ہے کئی نیازی کو جیل میں نہ ڈالا جائے ۔ انھوں نے کہا عمران خان نے ملکی معیشت اور سیاست دونوں کو نقصان دیا ہے ۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والا عمران خان نیازی اب ملک میں جمہوریت کو بھی تباہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں. انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے نوجوانوں سے جھوٹا بولا ہے اور عمران خان نیازی ایک مکار لیڈر ثابت ہوئے ہیں ۔ نیازی کی مکاری اور ادکاری زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں ہے ۔ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی اس ملک کی واحد پارٹی ہے جس پاکستان کو مشکل سے نکال سکتی کے بلاول بھٹو وزیراعظم بن گئے تو انشاء الله کی تقدیر بدل جائے گی ۔ تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی نے ملک کو ہر مشکل وقت سے نکال دیا ہے ۔ غریب لوگ پیپلزپارٹی کی حکومت میں خوشحال ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کو ہاتھوں میں اقتدار آنے سے نظام تباہ ہو جاتا ہے آج وہی صورت حال گلگت بلتستان میں اقتدار نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں اس لیے صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام سے زیادہ فکر زمان پارک کی ہے