PSL 2024، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

PSL 2024، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
PSL 2024، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
PSL 2024،جمعہ کی شب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس پر دونوں کرکٹرز پر لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوا
PSL 2024، ابرار احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے تحت جرمانہ کیا گیا، انہوں نے دوران میچ امپائرز کے احکامات کو نظر انداز کیا تھا، یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے 19ویں اوور میں پیش آیا تھا۔
PSL 2024، اسی میچ میں سعود شکیل بھی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، 12ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز سلمان علی آغا کو آؤٹ کرنے کے بعد سعود سلمان کے قریب گئے اور ایسے ریمارکس دیے جو بلے باز کو مشتعل کر سکتے تھے۔

PSL 2024, psl schedule and venue, PSL 2024 team, psl ground

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں