PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 9 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی

PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 9 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا.
ہدف کی تعاقب میں‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 167 رنز ہی بنا پائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع نے 36 رنز ، کپتان ریلی روسو نے 30رنز ، سعود شکیل نے 24 رنز جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 21 رنز سکور کیے، جیسن روئے، محمد عامر اور ابرار احمد نے 12،12 رنز بنائے، سجاد علی 2، محمد وسیم 1 رن ہی بنا پائے جبکہ عقیل حسین 9 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس 72 اور کپتان محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان نے 14 رنز سکور کیے، طیب طاہر 35 اور خوشدل شاہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس ہو گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 4 میچز کھیل کر 3 میں فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ آج کے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
PSL 2024, PSL live match update, livescore , PSL table point

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں