شگر کے -ٹو پریمئر ل لیگ ، کے ٹو لکی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

شگر کے -ٹو پریمئر ل لیگ ، کے ٹو لکی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کے ٹو لکی کی جیت کیساتھ شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری کے ٹو پریمیئر لیگ شگر 2023 اختتام پذیر ہوگئے۔K2 پریمیئر لیگ کے فائنل میں کے۔ٹو ڈائمنڈ اور کے۔ٹو لکی کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے۔ٹو لکی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سکور کر کے ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ کے۔ٹو ڈائمنڈ کی قیادت سنئیر پلیر شکیل راٹھور اور کے۔ٹو لکی کی قیادت سنئیر پلیر ساجد حسین کر رہے تھے ۔ کے ٹو ڈائمنڈ کی طرف سے سنئیر پلیر و سابق کپتان کے ٹو کلب شگر شکیل راٹھور نے گول سکور کیا جبکہ کے ٹو لکی کی طرف سے نوجوان پلئیر ناصر عباس اور غلام نبی نے گول سکور کئے۔ناصر عباس فائنل میچ کے جبکہ سنئیر پلیر شکیل راٹھور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی رواج ہوٹل کے اونر ثقلین راٹھور اور ڈاکٹر عباس ساجد تھے۔مہمان خصوصی ثقلین راٹھور ، ڈاکٹر عباس ساجد ، کاچو صداقت اماچہ ، ٹھیکہ دار رجب علی اور کے ٹو کلب کے چیئرمین رمان رانا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
LiveScore, k2 lucky win the trophy

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں