عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے ہر حربہ استعمال کیا.مسلم لیگ ن گلگت بلتستان
عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے ہر حربہ استعمال کیا.مسلم لیگ ن گلگت بلتستان
Imran Khan used every tactic to appoint a new army chief. Muslim League-N Gilgit-Baltistan
تفصیلات کے مطابق دو رنگی پیر کی ملک دشمن تحریکیں اور ناکامیاں:
عمران نیازی عرف دو رنگی پیر نے اپنی ریاست کے خلاف پہلی تحریک بجلی اور گیس کے بل جلا کر دوسروں ملکوں سے نڈی کے ذریعے پیسے مانگوانے کا اعلان کر کے لوگوں کو ملک سے بغاوت پر اکسایا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کو از خود اپنا گیس اور بجلی کا بل ادا کر کے سپلائی بحال کروانا پڑا۔
دوسری تحریک فوج کے خلاف اس وقت شروع کی جب اس کو اپنی حکومت اسکی اپنی نااہلی اور ملکی معیشت کا جنازہ نکلنے والا تھا تو گرنے کا امکان نظر آیا تو کبھی اس نے نیوٹرل کا لفظ استعمال کیا تو کبھی مختلف القابات دیکر غدار کا لفظ اس کے علاؤہ فوج کے اندر ہی چھوٹے آفسروں کو اپنے ہاے کمان کرنے والوں کی ہر بات پر لبیک نہ کرنے پر اکسایا یہ سب کچھ صرف اور صرف فوج کو اپنی اقتدار کے لیے استعمال کرنا تھا نتیجہ یہ نکلا کہ صدر پاکستان کو آرمی چیف سے ملاقات کی بیک مانگنا پڑ گیا۔ اس کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تقرری پر ہر طرح کا حربہ استعمال کیا تاکہ من پسند چیف کے زریعے من پسند فیصلے اور حکومت بنائی جا سکے۔اس پر بھی ناکام رہے اور بعد میں نہ صرف نئے چیف سے ملاقات کے لیے ایڈی چوٹی کا زور لگایا بلکہ تعریفوں کے پل باندھ کر اپنا تھوکا چاٹنا پڑ گیا۔
دو رنگی پیر کا ابھی تیسری تحریک کا اعلان جیل بھرو تحریک جو سب سے پہلے موہن داس گاندھی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف تحریک آزادی کے دنوں اپنایا تھا وہ شروع کی ہے اب یہ اعلان بھی صرف اپنی گرفتاری کے ڈر سے ایسے ہی آزمانا چاہا رہے ہیں جیساکہ ٹانگ پر گولی لگنا ہے۔ دو رنگی پیر خوش فہمی میں تھا کہ اس کو گولی لگنے پر پورا ملک جام ہو جائیگا پوری دنیا اس کے حق میں بول اٹھے لوگ جزباتی ہو کے گراؤ جلاؤ کرنگے کچھ بھی نہیں ہوا دو مہینے تک ٹانگ باندھ کر ناٹک کرنا پڑا، اب جیل بھرو تحریک میں بے شک جن لوگوں نے اقتدار کے نشے میں مدہوش قانون کو پاؤں تلے روندا تھا جیل جانا ہوگا ان کے ساتھ مفاد پرست ٹولے کے لیے بھی پاکستان کے جیلوں میں بڑی جگہ پڑی ہے باقی کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے آپکی ہر تحریک وقت کے ساتھ اپنی موت آپ مرے گی کیونکہ آپ ایک متکبر ،جالی مسیحا،عیاش اور جابر حکمران ثابت ہوئے ہیں آپ اپنے انجام کو پہنچے ہو جس کو نہ تو مفاداتی تحریکیں روک سکتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنانے والے بیانیہ۔ آپ کے ساتھ مفادات کے تحفظ کے لیے عارضی بنائی گئی ٹیم بھی بکھر جائیگی۔
طفیل احمد خان چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن گلگت